شکیرا کوایک بار پھر محبت ہوگئی

76

کیلیفورنیا:گلوکارہ شکیرا کو ایک بار پھر محبت ہوگئی ہے۔ واکا واکا گرل شکیرا ایک بار پھر محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں۔  ان کی گذشتہ برس  گیرارڈ پیک سے علیحدگی ہوئی ہے ، ان کے دو بچے بھی ہیں ۔

گیرا رڈ پیک سے علیحدگی کے بعد ان کانام  ٹام کروز، لیوس ہیملٹن، جمی بٹلر اور دیگر کے ساتھ لیاجارہا ہے۔ تاہم اب ان کا نام رافیل  رافیل آرکوٹ  کے ساتھ لیاجارہا ہے۔

یہ دونوں ایک ساتھ دیکھے جارہے ہیں لیکن ابھی اپنے تعلق کے بارے میں بتانے سے گریز کررہےہیں۔ تاہم شکیرا کاکہنا ہے کہ  ان کو جس سے محبت ہوئی ہے وہ اس شخص کے بارےمیں جلد بتائیں گی۔

مارکا میگزین کی رپورٹ کے مطابق44 سالہ  پروڈیوسر آرکوٹ کا تعلق ارجنٹائن سے  ہے۔

تبصرے بند ہیں.