ترکی کا چھ ممالک کیلئے ویزہ فری انٹری کا اعلان

226

 

استنبول:  ترکیہ نے سعودی عرب سمیت چھ ممالک کے شہریوں کو ویزا سے استثنا دینے کا اعلان کر دیا۔ 

 

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک فیصلہ جاری کرتے ہوئے سعودی عرب، امریکہ، کینیڈا، بحرین، متحدہ عرب امارات اور عمان کے عام پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو ویزا سے استثنا دیا ہے۔

 

ترک صدر کے فیصلے کے مطابق ویزا سے استثنا کی یہ سہولت سیاحت کے مقاصد کے لیے ترکیہ آںے والوں کیلئے ہے۔

 

ترکی میڈیا کے مطابق یہ نیا ویزا فری نظام ان ممالک کے شہریوں کو 90 دن تک ترکیہ میں بنا ویزا کے گھومنے کی اجازت دے گا۔

 

یاد رہے کہ ترکیہ نے پاکستانیوں کےلیےاپنےملک کے سفر کو قابل رسائی اور آسان بنا نے کیلئے ’ای ویزا‘ (eVisa) سسٹم متعارف کر ایا ہے۔

تبصرے بند ہیں.