اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا معاملہ ہے۔ جو جیل میں قید ہے وہ پاکستان کی ایک بڑی جماعت کی نمائندگی کرتا، 8 فروری 2024 کو انتخابات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں حصہ لینا ہی ضمانت کیلئے اچھی بنیاد ہے۔
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ کا حصہ تھے۔
سپریم کورٹ نے 10، 10 لاکھ روپوں کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانتیں منظور کیں۔
تبصرے بند ہیں.