آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی انتخابات کے لیے میدان میں آگئے، کاغذات نامزدگی وصول کرلیے

71

اسلام آباد :آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی  انتخابات کے لیے میدان میں آگئے،  کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی وصول کر لیے گئے ہیں۔نواب شاہ میں ریٹرنگ آفیسرز سے این اے 207 سے سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے انتخابی فارم وصول کیے۔

آصف زرداری کا انتخابی فارم ایڈووکیٹ غلام شبیر زرداری نے وصول کیا۔حلقہ پی ایس 36 دوڑ سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ، پیپلز پارٹی رہنما و سابق صوبائی وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا فارم بھی وصول کر لیا گیا۔دوسری جانب ملتان کے حلقے این اے 148 سے سابق وزیرِاعظم و پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے۔

سابق ڈویژنل صدر تحریک انصاف اعجاز حسین جنجوعہ نے این اے 149 سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔ این اے 149 سے ن لیگی امیدوار طارق رشید نے بھی کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لیے۔

تبصرے بند ہیں.