حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا،عازمین کی تمام معلومات صرف ایک ٹچ کی دوری پر ہوں گی

88

اسلام آباد :حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا۔ عازمین حج کی  تمام معلومات صرف ایک ٹچ کی دوری پر ہوں گی ۔پاکستان کی پاک حج موبائل ایپ لاؤنچ کردی گئی ہے۔

وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی  و ٹیلی کمیونیکیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن بنائی ہے اور اس کو لانچ کیاگیا ہے۔

نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف، نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کیا ہے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ اس موبائل ایپ سے عازمین حج کےلیے تمام معلومات صرف ایک ٹچ کی دوری پر ہوں گی۔

نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کاکہنا ہے کہ عازمین حج کےلیے پاک حج ایپلی کیشن کا اجراء اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔ان کاکہنا ہے کہ  ایس آئی ایف سی کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.