اے این ایف کی کارروائیاں، 91 کلو منشیات برآمد، 2ملزمان گرفتار

27

 

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے دوران پانچ کارروائیوں میں91 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔

 

ترجمان اے این ایف  ہیڈ کوارٹرکے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر سعودی عرب کے مسافر کے جوتوں اور بیگ سے 1.796 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔

 

 

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 76 گرام ویڈ برآمد کی گئی اسی طرح آر سی ڈی روڈ پر ویندر کے قریب ٹرک سے 48 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

ترجمان نے بتایا کہ مک گیر کارروائیوں میں کوئٹہ سے 25 کلو گرام جبکہ خیبر کے علاقے زخہ خیل سے 17 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

 

اے این یف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.