ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کی بڑی کاروائیاں، بدنامِ زمانہ انسانی سمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار

45

راولپنڈی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے ریڈ بک کا بدنامِ زمانہ انسانی سمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ملک بھر میں انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران  چھاپہ مار ٹیم نے انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کا انتہائی مطلوب ملزم محمد خان سمیت  عبدالمحبوب، محمد مصطفی اور محمد خان شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو چکوال، لاہور اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ انتہائی مطلوب انسانی سمگلر محمد خان نے متعدد سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیائے۔ ملزم عبدالمحبوب نے مختلف شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے جبکہ ملزم محمد مصطفی نے شہری کو ملازمت کا جھانسہ دے کر 4 لاکھ روپے وصول کئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے بھاری رقوم بینک اکاونٹ اور نقد کی شکل میں وصول کیں۔ملزمان پیسے وصول کر کے روپوش ہو گئے تھے۔

ملزم کے خلاف متعدد انکوائریاں اور مقدمات بھی درج تھے۔

تبصرے بند ہیں.