نئی دہلی:جہیز میں بی ایم ڈبلیو کا مطالبہ کرنے پر لیڈی ڈاکٹر نے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔ بھارتی ریاست کیرالہ میں لیڈی ڈاکٹر نے جہیز کے بے جا مطالبے پر اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کیرالہ کی رہائشی ڈاکٹر شاہانہ اپنے ہم جماعت ڈاکٹر ای اے رویس سے محبت کرتی تھیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد جب شاہانہ نے رویس سے رشتہ مانگنے گھر والوں کو بھیجنے کا کہا تو لڑکے کا اصل روپ سامنے آگیا۔
ای اے رویس نے اپنے گھر والوں کو رشتہ مانگنے کے لیے تو بھیج دیا لیکن آخری لمحات میں جہیز جس میں زمین، جائیداد، سونا اور بی ایم ڈبلو کار کی ڈیمانڈتھی وہ بھی کردی ۔مطالبات پورے نہ ہونے پر شادی منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دیدی۔شاہانہ کی والدہ نے ے معذوری ظاہر کی تو ڈاکٹر ای اے رویس اور اس کے والدین نے شادی منسوخ کردی۔
ڈاکٹر شاہانہ کو اپنے بوائے فرینڈ کے اس رویے نے غمزدہ کردیا اور دل برداشتہ ہوکر انھوں نے خودکشی کرلی۔پولیس نے جہیز مانگنے پر ڈاکٹر اے ای رویس کو حراست میں لے لیا جب کہ وزیر صحت نے بھی رپورٹ طلب کرکے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.