کراچی: سٹی کورٹ کراچی نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دیدیا۔
کراچی کی مقامی عدالت سے پیشی پر لائے گئے حسان نیازی کو فرار کرانے کے کیس پر سماعت ہوئی ۔
دوران سماعت عدالت نے سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو اشتہاری قرار دے دیتے ہوئے ان کے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلی.
دوسری عدالت میں حلیم عادل شیخ کو پیش کیا گیا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما پر پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 9 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔
تبصرے بند ہیں.