اسلام آباد: نگران حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاری کرنا شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا۔
سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافے کی صورت میں صارفین پر40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.