تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا: اسد قیصر

64

پشاور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو صوابی کی مقامی عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا۔

 

اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمدخلیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا. اینٹی کرپشن حکام نےعدالت سے اسد قیصر کے  10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف پیش کیا کہ رہنما پی ٹی آئی پر  گجو خان میڈیکل کالج صوابی کےلئے طبی آلات کی خریداری میں خورد برد کا الزام ہے۔

 

عدالت نے اینٹی کرپشن کی استدعا مسترد کر تے ہوئے  سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

 

خیال رہے کہ اسد قیصر کو3 نومبر کوبنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ رات انہیں اسلام آباد سے صوابی منتقل کیا گیا تھا۔

 

دوسری جانب  پیشی کے موقع پرعدالت کے باہر  رہنما پی ٹی آئی و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا۔ وہی ہوگا جو اللہ کو جو منظور ہوا، ہم امید اچھے رکھتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.