لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عوام کو نوازشریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا۔
اپنے ایک بیان چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے،نواز شریف کو معیشت کی بحالی ،بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت کی ضرورت ہے، لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
تبصرے بند ہیں.