میانوالی ایئربیس پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں : فرخ حبیب

202

 

فیصل آباد : پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ  میانوالی ایئربیس پر دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنانے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں اور ان کے عزائم کو مٹی میں ملایا گیا۔ گزشتہ روز ڈی آئی خان میں پولیس وین اور گودار پسنی میں فوج کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ میں 14 جوان شہید ہوئے ہوئے۔

 

فرخ حبیب نے کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوان ارض پاک کی حفاظت اور امن کے لئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔  قوم کے بہادر سپوتوں شہدا وطن کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.