غزہ میں انٹرنیٹ کی فراہمی، ایلون مسک نے بڑا اعلان کردیا

53

کیلیفورنیا: غزہ میں ا نٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے ایلون مسک نے بڑا اعلان کردیاہے۔  اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے شدید بمباری کی وجہ سے پورے غزہ میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل ہے۔ اس وجہ سے ایلون مسک نے انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے بڑا اعلان کیا ہے اور سٹار لنک کے ذریعے انٹرنیٹ  فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غزہ میں سٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہمی کے اعلان کے بعد اسرائیل نے ایلون مسک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فراہمی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
غزہ میں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کے باعث وہاں موجود صحافیوں کو رپورٹنگ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا تھا، اس کے علاوہ دیگر ممالک کے لوگ بھی غزہ میں موجود اپنے پیاروں سے رابطہ نہیں کرپارہے تھے۔اس تمام صورتحال کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین ہیش ٹیگ ’سٹار لنک فار غزہ‘ کا استعمال کرتے ہوئے ایلون مسک سے مطالبہ کررہے تھے کہ غزہ میں سٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کیا جائے جس طرح انہوں نے روس اور یوکرین جنگ میں یوکرینی لوگوں کو فراہم کیا تھا۔
ایلون مسک کا سٹار لنک منصوبہ سیٹلائٹس کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سروس مہیا کرتا ہے، اس کا مقصد ان افراد کو تیز ترین انٹرنیٹ کی سروس مہیا کرنا ہے جو زمین کے دور دراز یا دیہی علاقوں میں رہتے ہیں جنہیں تیز انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔

تبصرے بند ہیں.