بنگلورو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج انگلینڈ کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کا 25واں میچ انگلینڈ اور سری لنکاکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے دوپہر ڈیڑھ بجےایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔
A must-win game for both teams!#CWC23 | #ENGvSL pic.twitter.com/0NTvsjIvRZ
— ICC (@ICC) October 26, 2023
یہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا پانچواں مقابلہ ہوگا۔ انگلینڈ ورلڈ کپ 2023 کی ٹیم ٹیبل میں دو پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے اور سری لنکا دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔
انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے فارمیٹ میں کل 78 میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ انگلینڈ نے 38 جبکہ سری لنکا نے 36 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے۔
ممکنہ پلیئنگ الیون
انگلینڈ : جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس، جوس بٹلر (کپتان، وکٹ)، ہیری بروک، معین علی، کرس ووکس، ڈیوڈ ولی، عادل رشید، گس اٹکنسن/مارک ووڈ
سری لنکا: پاتھم نسانکا، کوسل پریرا، کوسل مینڈس (کپتان، ڈبلیو کے)، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دشن ہیمنتھا/دونیت ویلالج، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، کسن راجیتھا، دلشان مدوشنکا
تبصرے بند ہیں.