شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا حکم

50

ملتان: شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورز ی معمول بنتی جا رہی ہے۔ کمشنر انجینئر ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو فوری کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

 

کمشنر انجینئر ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ شادی کے تمام فنکشنز پر ون ڈش کی پابندی عائد ہے۔

 

عامر خٹک کا کہنا ہے کہ گھروں میں شادی کی تقریبات پربھی ون ڈش کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے۔

 

کمشنر انجینئر ڈویژن  کے حکم کے مطابق ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال مالکان، ایونٹ آرگنائزر پر بھی مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

 

کمشنرعامرخٹک نے کہا کہ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے حکومتی احکامات پرعملدرآمد کریں۔

تبصرے بند ہیں.