اسرائیل کا 400 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

81

غزہ:اسرائیل نے 400 سے زائد عسکریت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی اسرائیل اور غزہ کی پٹی میں چار سو سے زائد فلسطینی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ درجنوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

 

ٹائمز آف اسرائیل سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کی ڈیفنس فورسز کے ترجمان ڈینیئل حقاری نے دعوی کیا ہےکہ جنوبی اسرائیل اور غزہ کی پٹی میں چار سو سے زائد فلسطینی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ درجنوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
اسرائیل کے اندر کفارعزہ میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بڑے پیمانے پر تلاشی کا عمل میں جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق اس علاقے میں ایسا کوئی قصبہ نہیں ہے جہاں اسرائیلی ڈیفنس فورسز نہ موجود ہوں۔

 

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے مغویوں‘کی بازیابی کے لیے زمینی آپریشن پر غور شروع کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کاکہنا ہےکہ غزہ پر مکمل قبضہ کریں گے اور اگلے 12 گھنٹے میں غزہ انکلیو ختم کر دیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.