”میں نے اپنی آواز میں نعت ریکارڈ کروائی تھی ”، حریم شاہ

حریم شاہ کی نعت سن کر صارفین نے نصحیتیں بھی کیں اور تعریفیں بھی کردی ۔

34

حریم شاہ نے سوشل میڈیا کی سائیٹ ایکس پر اپنی نعت کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ” کچھ عرصہ پہلے میں نے اپنی آواز میں نعت ریکارڈ کی تھی ۔ ہم سب پر فرض ہے کہ دین کے پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں۔

 

حریم شاہ جو اپنے  آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کچھ نہ کچھ نت نئے انداز میں کرتی دکھائی دیتی ہیں اس بار انہوں نے ربیع الاول کی مناسبت سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ نعت پڑھتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

 

 

حریم شاہ کے چاہنےو الوں نے ان کی اس ادا کو بھی پسند کیا ہے ، حریم شاہ کے حوالے سے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ” اواز جیسی بھی ہو کسی کی بھی ہو معنی نہیں رکھتی اگر معنی رکھتی ہے تو وہ ہے صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعریف بیان کرنا”۔

 

 

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ” ماشاءاللہ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعریف بیان کی ہمیں بہت اچھا لگا ماشاءاللہ۔

 

 

تاہم  جہاں تعریف ہورہی تھی وہیں حریم شاہ کے لیے ایک صارف نے باقاعدہ نصحیت کرڈالی ” آواز میں تاثیر تب پیدا ہوتی ہے جب آپ کے اعمال بھی درست ہوں ، ایک نظر اپنے گریبان میں ڈال کر دیکھیں پھر خود ہی پتہ چل جاۓ گا کہ آپ کی آواز کتنی اچھی ہے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی”۔

 

 

تبصرے بند ہیں.