واشنگٹن : پاکستان خوراک کی مہنگائی کے حوالے سے 53 ممالک میں 6چھٹے نمبر پر آ گیا۔دنیا کے 43 ممالک سے مہنگاملک بن گیا۔ترکی سمیت دنیا کے 5 ممالک میں پاکستان سے بھی زیادہ۔۔کس کس ملک میں خوراک کی مہنگائی کی شرح کیا ہے۔
پاکستان میں خوراک کی مہنگائی انتہاؤں کو چھونے لگی۔دنیا کے 53 مہنگے ترین ممالک میں چھٹے نمبر پر آ گیا۔ خوراک کی مہنگائی کی شرح 38اعشاریہ51 فیصد تک پہنچ گئی ۔
ورلڈ ٹریڈنگ اکنامک رپورٹ کے مطابق ایران بھی مہنگائی کے حوالے سے پاکستان سے پیچھے ہے ۔جہاں شرح 38اعشاریہ3 فیصد ہے جبکہ نائیجیریا میں مہنگائی26 اعشاریہ34 فیصد اورہنگری میں 17 اعشاریہ9 فیصد ہے۔
بیلجیم میں بھی فوڈ انفلیشن 13اعشاریہ41 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ برطانیہ بھی پہلی مرتبہ یورپ کے مہنگے ترین ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں مہنگائی کی شرح 13 اعشاریہ41 فیصد پر رہی۔
مہنگے ترین ملکوں میں وینزویلا سرفہرست ہےجہاں خوراک کی مہنگائی کی شرح 403 فیصد پر چلی گئی ہےاور لوگ بھوک سے بلبلانے لگے ہیں
جبکہ لبنان میں مہنگائی کی شرح278 فیصد۔ ارجنٹائن میں 133 فیصد اورترکی میں 71اعشاریہ 4 فیصد بتائی گئی ہے۔
جنوبی سوڈان خوراک کی مہنگائی کے اعتبار سے سب سے سستا ملک ہے جہاں شرح منفی 18 اعشاریہ4فیصد ہے جبکہ افغانستان، چین اور آرمینیا میں بھی خوراک کی مہنگائی کی شرح منفی میں ہے۔
تبصرے بند ہیں.