الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، زرداری اور بلاول ایک پیج پر ہیں: فیصل کریم کنڈی  

87

 

اسلام آباد : سیکرٹری اطلاعات پی پی پی فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔ سیکرٹری اطلاعات پی پی پی فیصل کریم کنڈی  نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ  الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔

 

 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  کل پی پی مجلس عاملہ اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی غور ہوگا۔پیپلز پارٹی کی سی ای سی میٹنگ میں تمام  معاملات پرغور ہوگا۔فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا کہ   مجھے ڈر ہے کہ الیکشن کمیشن اور صدر کے درمیان الیکشن گم ہی نہ ہوجائے۔  

 

الیکشن کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کو ہی دینا ہے۔ الیکشن کمیشن چاہئے جنوری کی تاریخ دے مگر تاریخ تو دے۔

 

 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ صدر مملکت نے پی ٹی آئی کے دبائو میں خط لکھا۔ یہ نہ ہو کہ ماضی کی طرح پارٹیاں توڑی جائیں اور نیب کو استعمال کیاجائے۔  سٹاپ لسٹ میں جس کا نام ہوگا وہ متعقلقہ فورم سے رجوع کرے گا۔

 

زرداری اور بلاول ایک پیج پر ہیں۔  بلاول اور زرداری کوئی گڈ کاپ اور بیڈ کاپ نہیں ہیں ۔ الیکشن کے انعقاد بارے آصف زرداری  اور بلاول بھٹو کا  موقف ایک ہے ۔۔

تبصرے بند ہیں.