کڑی نگرانی کی شرط،نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر کے تھیٹرز فوری طورپر کھولنے کا حکم

43

 

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر کے بند تھیٹرز کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ثقافت عامر میر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو 150 برس پرانے ڈرامہ ایکٹ 1876 میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دی ۔

 

محسن نقوی نے چیک اینڈ بیلنس کو برقرار رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں بند تھیٹرو ں کو کھولنے کی اجازت دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں آرٹ اور کلچر کے فروغ پر فوکس کیا جائے۔

 

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تھیٹر ڈراموں کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور جس ڈرامے میں بھی فحاشی وعریانی کا عنصر نظر آیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اس سے قبل پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی تھی جس میں تھیٹرز کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔وفد کا وزیراعلی کو کہنا تھا کہ تھیٹر بند ہونے سے ہزاروں فنکار بے روزگار ہو گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.