مشترکہ مفادات کونسل میں قمر زمان کائرہ پیپلز پارٹی نہیں بلکہ "کسی اور” کی نمائندگی کر رہے تھے: فیصل کریم کنڈی 

27

اسلام آباد : سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل فیصل کریم کنڈی نے مجھے بتایا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں قمر زمان کائرہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی نہیں کر رہے تھے۔

 

حامد میر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل کنڈی کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں پی پی کی نمائندگی مراد علی شاہ اور نوید قمر کر رہے تھے جبکہ قمر زمان کائرہ کسی اور کی نمائندگی کر رہے تھے وہ ہمارے نمائندے نہیں تھے۔

 

سینئر صحافی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں کیونکہ انہوں نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر بغیر پڑھے دستخط کیے اور اپنا اختیار خود الیکشن کمیشن کو دے دیا۔ حالانہ آئین کے آرٹیکل 48 میں واضح لکھا ہے کہ الیکشن کی تاریخ صدر ہی دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.