پرویز الٰہی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ملتوی

58

اسلام آباد: انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

 

اے ٹی سی کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے پرویز الٰہی کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل عبدالرازق عدالت پیش ہوئے۔

 

انسداد دہشت گردی عدالت میں پراسیکیوشن کی جانب سے ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا۔

 

وکیل پرویز الٰہی نے عدالت میں پرویز الٰہی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست دائر کی، انسداد ہشت گردی عدالت نے   پرویز الہٰی کے طبی معائنے کے لیے درخواست منظور کرتے ہوئے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کردی۔

 

پراسیکیوشن کی جانب سے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

تبصرے بند ہیں.