چاند پر جانے کے بعد انڈیا نے اپنا نام بدل دیا

54

 

ممبئی: انڈیا کی حکومت اپنے ملک کانام تبدیل کر کے بھارت رکھنے کی  تیاری کر رہی ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کا نام بدل کر بھارت رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  G20 سربراہان مملکت اور وزراء کو صدر کی طرف سے دیے جانے والے عشائیہ کے لیے باضابطہ مدعو کیا گیا اور دعوت نامے پر  ‘ بھارت کا صدر’  لکھا گیا جس سے یہ اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ جلد ہی انڈیا کا نام بدل کر بھارت رکھ دیا جائے گا۔

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اس اقدام کو اپوزیشن اتحاد انڈیا کے ساتھ الجھن سے بچنے کے لیے دیکھا جا رہا ہے۔

 

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ ریپبلک آف بھارت – خوشی اور فخر ہے کہ ہماری تہذیب امرت کال کی طرف دلیری سے آگے بڑھ رہی ہے۔

 

 

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو آئین پر حملہ قرار دیا۔

 

اس سے قبل  بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ یادو نےغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پورا ملک مطالبہ کر رہا ہے کہ ہم ‘انڈیا’ کے بجائے ‘بھارت’ کا لفظ استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انگریزی لفظ ‘انڈیا’ ہمارے ساتھ زیادتی ہے جبکہ لفظ ‘بھارت’ ہماری ثقافت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے آئین میں تبدیلی کی جائے اور اس میں لفظ ‘بھارت’ کا اضافہ کیا جائے۔

تبصرے بند ہیں.