گوجرنوالہ: گوجرانوالہ میں لڑکی بن کر نو عمر بچوں کو بلیک میل کرنے والا فٹنس ٹرینر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کےمطابق ملزم سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر نو عمر بچوں کو اپنے گھر بلواتا اور نا زیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسن متاثرہ نوجوان کو بلیک میل کر کے 75 لاکھ روپے مانگ رہا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم پہلے بھی کئی متاثرہ لڑکوں کو ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر کے لاکھوں روپے لے چکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے موبائل فونز قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بجھوا دیے گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.