خاتون کو فون پر تنگ کرنا مہنا پڑگیا،بھاری جرمانہ اداکرنے حکم

225

ابوظہبی: خاتون کو فون پر تنگ کرنا مہنگا پڑگیا، خاتون کو تنگ کرنے پر ایک شخص کو بھاری جرمانہ اداکرنے کا حکم کیاگیا ہے۔ ابوظہبی کی عدالت نے عورت کو بہت زیادہ فون کال کرنے پرایک شخص کو 5 ہزاردرہم جرمانہ کردیا ہے۔

 

ابوظہبی کی عدالت نے ایک شخص کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک عورت کو بار بار فون کرکے پریشان کرنے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے معاوضے کے طور پر 5 ہزاردرہم ادا کرے۔

 

اس حوالے سے ایک خاتون نے مقدمہ کے لیے باقاعدہ درخواست دی تھی اس میں مدعا بیان کیاگیاتھا کہ ایک شخص فون کالز کرکے تنگ کررہا ہے۔ اس لیے اسے پانچ ہزاردرہم ادا کرے۔مقدمے میں مزید کہا گیا کہ مدعا علیہ کی کارروائی سے اخلاقی طور پر نقصان پہنچا ہے اورخاتون ذہنی طور پردبائو کاشکار رہی اس وجہ سے جرمانہ ادا کیاجائے ۔

تبصرے بند ہیں.