میاں نواز شریف کی وطن واپسی ،لندن میں ایک بار پھر بڑی بیٹھکیں ہوں گی،بڑوں نے اگلے لائحہ عمل کے لیے سر جوڑ لیے

39

لاہور:میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے لندن میں ایک بار پھر بڑی بیٹھکیں ہوں گی۔

میاں نواز شریف کے پاکستان واپسی کے حوالے سے گذشتہ کافی عرصے سے باتیں کی جارہی ہیں لیکن کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جارہی۔ تاہم اب تو ن لیگی رہنمائوں نے یہ تک کہنا شروع کردیا ہے کہ میاں نواز شریف ستمبر کے آخر یا اکتوبر میں پاکستان میں ہوں گے۔

اس حوالے سے لندن ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بننے جارہا ہے ۔ ن لیگی قائد نے پارٹی کی سینئر قیادت اور قانونی ٹیم کو لندن طلب کرلیا ہے۔میاں شہباز شریف ، رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیر تارڑ چند روز میں لندن جائیں گے ۔نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آئندہ انتخابات میں اتحادی جماعتوں سے متعلق مشاورت ہوگی۔

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں یہ کہا تھا کہ انتخابات اگلے برس فروری میں ہوں گے اس وجہ سے پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کو ستمبر کے درمیان یا اکتوبر کے شروع میں پاکستان آکر انتخابی مہم کو لیڈ کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ یہ بھی کہاجارہا ہے کہ لندن میں میاں نواز شریف فیملی کے ساتھ بھی باقاعدہ مشاورت سے اگلا لائحہ عمل طے کریں گے ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیاجائے گاکہ الیکشن کس طرح اور کس بیانئے پر لڑنے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.