کوئی ابہام نہیں انتخابات فروری 2024 میں ہوں گے، فیصلہ ہو چکا: راجہ ریاض

74

اسلام آباد: سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نےدعویٰ کیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مل کر فروری میں الیکشن کا فیصلہ کیا ہے ، 15 فروری سے دو  چار  چھ دن پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں گے۔

 

انہوں نے  اپنے ایک انٹرویو میں  کہا پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ انتخابات کو التوا کا شکار کیا جائے مگر 15 روز پہلے فروری میں الیکشن کا فیصلہ کیا گیا، انتخابات فروری 2024 میں ہوں گے ،اس حوالے سےکوئی ابہام نہیں، انتخابات اکتوبرمیں ہوتے تو نوازشریف اب تک واپس آچکے ہوتے۔

سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کاغذ پنسل لے کر میری بات لکھ لیں کہ 17 فروری سے ایک ہفتے پہلے یا 15 فروری کے ایک ہفتے بعد الیکشن ہوجائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.