ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو10 سال کی قید کی سزا ہوگی

124

 

اسلام آباد: ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کو10 سال کی قید کی سزا ہوگی۔حکومت نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ فنانس بل25-2024 میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف انویسٹی گیٹر فراڈ ونگ کی سربراہی کرے گا۔
فنانس بل کے مطابق ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ ٹیکس چوری کو پکڑے گا اور ٹیکس چوری کو روکنے کے اقدامات کرے گا۔
فنانس بل کے مطابق ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر کم از کم 25 ہزار روپے جرمانہ لگایا جائے گا، ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد پر ٹیکس چوری کی رقم کے برابر جرمانہ ہوگا، فراڈ میں ملوث افراد کو 5 سے10 سال کی قید کی سزا دی جائے گی۔ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ میں انٹیلی جنس یونٹ قائم کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.