کراچی : سی ٹی ڈی نے بلوچ کالونی میں کارروائی کی ہے اور کالعدم تنظیم کے کارندے سراج الحق عرف قاری کو گرفتار کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزم چندہ اکٹھا کرکے تنظیم کی مالی مدد کرتا تھا۔ ملزم نے گزشتہ سال قائد آباد میں ایک شخص کو قتل بھی کیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیےکارروائی کی جا رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.