قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کا معاملہ، کچھ حامی کچھ مخالف:فول پروف سکیورٹی کی شرط رکھ دی

20

 

اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے انڈیا جائے گی  یا  نہیں اس حوالےسے  اہم فیصلہ  ہوگیا ہے۔   حکومت کی ہائی پروفائل کمیٹی نے فیصلہ  کرلیا ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کی اہم ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے   حکومت  نے اجلاس میں فول پروف سکیورٹی کی شرط رکھ دی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام نے ٹیم بھارت بھیجے کی حمایت کر دی، تاہم آئی سی سی سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کی یقین دہانی لی جائے گی۔

 

اجلاس میں وزیر مملکت حناء ربانی کھر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے ٹیم بھارت بھیجنے کی حمایت جبکہ وفاقی وزیر احسان مزاری نے اجلاس کے دوران ٹیم بھارت بھیجنے کی مخالفت کی۔ذرائع کے مطابق قمر زمان کائرہ نے بھی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا مشورہ دیا جبکہ وزارت خارجہ حکام نے ٹیم بھارت بھیجنے کی بھرپور حمایت کی۔

 

وزارت خارجہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آئی سی سی سے فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کرنی چاہئے، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف آئی سی سی کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.