چودھری نثار کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ پر تقریب

89

 

لندن  : سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے کوچیئر مین آصف علی زرداری کی سالگرہ پر پیپلز پارٹی کے گریٹر لندن کے جوائنٹ سیکرٹری چودھری نثار کی طرف سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 

تقریب میں چودھری سجاد نذیر سیکرٹری انفارمیشن گلف اور سابق سینیٹر خواجہ اکبر نے خصوصی شرکت کی۔  تقریب میں شرکانے آصف زرداری کی درازی عمر کیلئے دعا کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

 

فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز اور نائب صدر پیپلزپارٹی برطانیہ ریاض کوہمروی ،فوکل پرسن وزارت اوورسیزپاکستانیز اور صدر پیپلزپارٹی یوکے محسن باری ،قائم مقام صدر پیپلزپارٹی یورپ ابرار میر  ،فوکل پرسن وزارت اوورسیزپاکستانیز اور صدر PYO یورپ آصف علی خان  نے بھی شرکت کی۔

 

کونسلر زاہدہ نوری، ملک مہربان جنرل سیکرٹری ساوتھ زون، چودھری طارق کالس صدر پیپلزپارٹی نارتھ ویسٹ، چودھری نذیر صدر پیپلزسوسائٹی ماڈل ٹاؤن لاہور، ایڈووکیٹ رشید بودلا، رفاقت چوہدری نائب صدر PYO یوکے ،شاہد کیانی، اسد چوہدری اور ایڈووکیٹ سلیم بودلا کے علاوہ دیگر کارکنان بھی شریک ہوئے۔

 

تبصرے بند ہیں.