اسلام آباد : وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کاکہنا ہے کہ اس وقت دنیا کو غیر یقینی اور پیچیدہ دور کا سامنا ہے ،جس کا ملکر ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
ا حسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت دنیا کو غیر یقینی اور پیچیدہ دور کا سامنا ہے ،جس کا ملکر ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں اب مسائل کے حل کیلیے کم سے کم کشیدگی کی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ سی پیک نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلیے اہم ملک بنانے کیلیے کردار ادا کیا، سی پیک کے تحت لگنے والے ساہیوال پاور پروجیکٹ نے ثابت کیا کہ ہم وقت سے پہلے منصوبہ مکمل کرسکتے ہیں۔ سابق حکومت نے سی پیک کو سکینڈلائز کرکے اس کی رفتار کو متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور کورونا وبا کا مقابلہ کسی ایک ملک نے تنہا نہیں بلکہ ساری دنیا نے ملکر کیا ہے۔ یوکرین جنگ نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے چینی سرمایہ کاری لانے کیلیے سپیشل اکنامک زونز بنانے کی ابتدا کی مگر سابق حکومت نے سی پیک کو سکینڈلائز کرکے اس کی رفتار کو متاثر کیا۔
تبصرے بند ہیں.