کراچی :بابا گرونانک کی 555ویں سالگرہ کے موقع پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سکہ سکھ مذہب کے بانی کی تعلیمات اور ان کی روحانی رہنمائی کو یادگار بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ سکے کی دھاتی ساخت تانبہ، زنک اور نکل سے تیار کی گئی ہے، جو اس سکے کو طویل مدت تک محفوظ رکھے گا۔ سکہ کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔
سکے کے سامنے کے رخ پر ایک بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ دکھایا گیا ہے، جو پاکستان کے اسلامی تشخص کی علامت ہیں۔ اس سکے کی موجودگی سکھ برادری کے لیے ایک خاص مقام رکھتی ہے اور اسے عالمی سطح پر اہمیت دی جا رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.