اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مسابقتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو سے ملاقات میں کمیشن کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں گٹھ جوڑ اور قیمتوں میں ہیرا پھیری کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مارکیٹوں میں ایک صاف، منصفانہ اور مضبوط مسابقتی ماحول کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر کبیر سدھو نے اس دوران بتایا کہ کمیشن نے ایک سال میں 150 سے زائد کیسز کی نشان دہی کی ہے اور ان کی بنیاد پر 69 مقدمات کے فیصلے کیے گئے ہیں جس سے حکومت کو 10 کروڑ روپے کے جرمانے کی وصولی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن کی کامیابی کا راز جدید ڈیٹا تجزیے اور مارکیٹ انٹیلیجنس یونٹ کے قیام میں چھپا ہے، جو کاروباری گٹھ جوڑ اور قیمتوں میں ہیرا پھیری کا پتہ لگانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.