پشاور: خیبرپختونخوا کے نگران وزیر برائے ٹرانسپورٹ شاہد خٹک عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ نگران وزیر نے اپنا استعفی وزیر اعلی کو ارسال کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کارروائی سے قبل ہی نگران وزیرشاہد خٹک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ شاہد خٹک نے بتایا کہ استعفی وزیر اعلی کو بھیج دیا ہے، اب منظور کرنا یا نہ کرنا وزیراعلی کی صوابدید ہے۔
نگران وزیرنے کہا کہ میں نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت سے استعفیٰ دیا ہے۔ شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ وزارت سے زیادہ پارٹی اہم ہے، عام انتخابات میں پرویز خٹک کے مقابلے میں کھڑا ہوں گا۔
وزیراعلی سیکرٹریٹ نے استعفے کی تصدیق بھی کر دی۔
واضح رہے کہ نوشہرہ میں جلسہ عام میں حصہ لینے اور خطاب کرنے پر صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا نے نگران وزیر اعلیٰ کو حکم جاری کیا تھا کہ شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹایا جائے۔
تبصرے بند ہیں.