میری رائے میں آئندہ وزیراعظم نواز شریف ہوں گے:خواجہ آصف

91

اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ الیکشن کے بعد میری رائے میں آئندہ وزیراعظم نواز شریف ہوں گے۔ نواز شریف کے نام پر کاٹا کبھی نہیں لگا۔

 

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ا لیکشن کے بعد میری رائے میں آئندہ وزیراعظم نواز شریف ہوں گے۔ نواز شریف کے نام پر کاٹا کبھی نہیں لگا۔ان کاکہنا تھاکہ قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے بعد بھی نواز شریف کے نام پر کاٹا نہیں تھا۔

 

خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ جو ن لیگ کے نہیں، کہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ حامد خان اور سلمان اکرم راجا نے کہا کہ نواز شریف سے زیادتی ہوئی۔

 

خواجہ آصف نے کہا ہماری خواہش ہے کہ میاں صاحب کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ ہو۔ میرا نہیں خیال کہ موجودہ عدلیہ سے اس کی توقع کی جاسکتی ہے۔ شہباز شریف اور آرمی چیف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ میاں شہباز شریف نے پنجاب میں بہت کام کیا ہے۔شہباز شریف نواز شریف کے بھائی ہیں اور تابعدار ہیں ۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں شہباز شریف اور آرمی چیف کااہم کردار ہے۔ چاہتا ہوں کہ نواز شریف واپس آئیں اور عدلیہ کی طرف سے بھی ریلیف ملے۔

 

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے بھی جیلیں کاٹی ہیں لیکن ان کی طرح کسی نے نہیں کیا، رانا ثناء اللّٰہ اور احد چیمہ بھی جیل گئے لیکن ثابت قدم رہے۔نواز شریف کو باہر بھیجنے کیلئے معاملے کو مینج نہیں کیا گیا تھا، نواز شریف کی صحت اس وقت واقعی بہت خراب تھی، انہیں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے ملک سے باہر بھیجا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ نہیں کرسکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے لوگ ان کی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے ٹوٹے ہیں، ایسے بے شمار لوگ ہیں جو آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ان کا ٹکٹ لیں گے۔ نواز شریف کو ہٹانے اور دوسرے شخص کو لانے میں ملک کا بہت نقصان ہوا۔

تبصرے بند ہیں.