شرح سود میں مزید اضافہ

30

انقرہ:ترکیہ میں شرح سود میں اضافہ کردیاگیا۔ شرح سود میں 250  بیسس پوائنٹس کے ساتھ 17.5 فیصداضافہ کیاگیا ہے۔ ترکیہ کےمرکزی بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا ہے۔ یہ اضافہ 17.5 فی صدتک کیاگیاہے۔

ترکیہ کی مرکزی بینک کی جانب سے  250 پوائنٹس اضافے کے بعد شرح سود ساڑھے 17 فیصد کر دی گئی،  ایک ہفتے کے دوران شرح سود گزشتہ 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کی مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مہنگائی اور قیمتوں میں عدم استحکام کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسیوں کو جاری رکھا جائے گا۔رواں برس جون میں گزشتہ 27 مہینوں میں پہلی مرتبہ پالیسی ریٹ میں 650 پوائنٹ اضافے کے بعد شرح سود میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ ستمبر 2021 میں یہ 18 فیصد تھی جسے اگلے ہی مہینے 16 فیصد کردیا گیا تھا۔

 

 

گزشتہ ہفتے  ایک معاشی سروے میں  ماہرین معیشت کی جانب سے آنے والے دنوں میں شرح سود میں 250 سے 500 پوائنٹس کے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔رجب طیب اردوان جب سے دوبارہ صدر منتخب ہوئے ہیں وہ ترکی کی معیشت کی بہتری پرخصوصی توجہ دے کے لیے ماہرین معیشت سے مسلسل  رابطے میں ہیں ۔ وہ ترکی کی معیشت کو بہتری کی طرف لےکر جانا چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.