ڈالر مہنگا ہوگیا

54

کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 285 روپے 15 پیسے کا ہوگیا۔

 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 293 روپے کا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر 290 روپے پر برقرار رہا تھا۔

 

 

عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد ماہرین خدشات کا اظہار کر رہے ہیں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے کے امکانات ظاہرکیے جارہے ہیں۔ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تنزلی میں تیزی آنے لگی۔

تبصرے بند ہیں.