کینیڈا: جنگلات میں 500 مقامات پر لگی آگ بےقابو ہوگئی

52

 

اوٹاوا: کینیڈا میں جنگلات میں 500 مقامات پر لگی آگ بے قابو ہوگئی۔ جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے کینیڈا کے 2 فائر فائٹرز ہلاک ہوئے۔
کینیڈا کے جنگلات میں 500 سے زائد مقامات پر لگی آگ بے قابو ہوگئی۔ آگ پر قابو پانے کےلیے ریسکیو ٹیمیں تعینات کردی گئی ہے، دیگر ملکوں سے بھی فائر فائٹر طلب کر لیے گئے ہیں۔ جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے کینیڈا کے 2 فائر فائٹرز ہلاک ہوئے۔
آگ کے دھویں سے کئی شہروں کی فضا آلودہ ہوگئی۔ دھویں سے شمالی اور مشرقی امریکا میں بھی ہوا کا معیار متاثر ہوا ہے۔امریکا کی 20 ریاستوں میں ہوا کے خراب معیار کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ریاست نیویارک، الینوئے، مشی گن اور وسکونسن کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.