ٹک ٹاک سے امریکیوں کی قومی سلامتی کو خطرہ

56

 

واشنگٹن: ٹک ٹاک امریکیوں کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھاجاتا ہے۔ پیو ریسرچ سنٹر کے  سروے کے مطابق بالغ العمر  59  فی صد امریکیوں کی رائے ہے کہ ٹک ٹاک قومی سلامتی کےلیے خطرے کی علامت ہے۔ اس سروے کے مطابق صرف 17 فی صد امریکی اس کو اپنے لیے خطرہ نہیں سمجھتے ہیں اور 23  فی صد کی اس بارے میں  کوئی رائے نہیں ہے۔ اسی وجہ سے ٹک ٹاک پر پابندی کی باتیں کی جاتی ہیں۔

 

 

اس سروے کے مطابق اٹھارہ سے 29  برس کے  درمیان امریکیوں  کی رائے کچھ مختلف ہے۔  ان کے نزدیک49 فی صد اس کو خطرہ سمجھتے ہیں ،34 فی صد  کے نزدیک خطرہ نہیں ہے اور 16 فی صد نے اس بارے میں رائے نہیں دی ہے۔ 50 سے64 برس کے امریکیوں کے  نزدیک 64 فی صد کے نزدیک یہ خطرہ ہے ۔ دس فی صد اس کوخطرہ نہیں سمجھتے ہیں اور26 فی  صد نے اس بارے میں رائے نہیں دی ہے۔

 

واضح رہے کہ  بالغ العمر کی رائے اس وجہ سے مختلف ہے کہ وہ ٹک ٹاک سے نابلد ہیں اور  شائد ہی ا س کااستعمال کرتے ہوں۔ اس سروے میں لوگوں کی  رائے اس حوالے سے بھی جانی گئی کہ ان کو تحفظات کیوں ہیں۔ اس بارے میں لوگوں کا کہنا تھاکہ  ٹک ٹاک کے ڈیٹا ہینڈلنگ کی وجہ سے لوگوں کو تحفظات اور خدشات ہیں۔64 فی صد امریکیوں کی رائے ہے کہ  ان کو اس حوالے سے شدید تحفظات ہیں ٹک ٹاک ڈیٹا کا استعمال کس طرح کرتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.