پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کی سہولت نہیں ہوگی

158

اسلام آباد : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، انتظامات بھی مکمل ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کی بریفنگ میں کہا گیاکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں ممبران،سپشل سیکرٹری و دیگر افسران شریک ہوئے۔الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں بتایا گیا اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شیڈول مکمل طور پر تیار ہے، پنجاب میں انتخابی گروپس کی رجسٹریشن کا عمل 17جولائی تک مکمل ہوجائے گا۔
الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں بتایا گیا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ پنجاب بلدیاتی انتخاب میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کی سہولت نہیں دی جاسکتی۔

 

صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ رولز 35 فور میں ضروری ترمیم کردی ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم ضروری ہے تاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں تصادم نہ ہو۔الیکشن کمیشن نے لوکل گورنمنٹ رولز 2022 میں ضروری ترمیم کے لئے پنجاب حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت کردی ۔

تبصرے بند ہیں.