پاکستان اور امارات کے درمیان تجدید توانائی کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ،پراجیکٹ کی استعداد کار 10ہزار میگا واٹ

32

اسلام آباد:پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجدید توانائی کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط  کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امارات کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے، پراجیکٹ کی استعداد کار 10ہزار میگا واٹ ہے۔ان کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف ڈیل کے دوران متحدہ عرب امارات کا کردار کلیدی رہا،یو اے ای نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

 

 

 

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں۔ متحدہ عرب امارات پاکستان میں ہوا اور شمسی توانائی کے شعبےمیں سرمایہ کاری کرےگا۔

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا  ہر مشکل وقت میں یو اے ای نے پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف ڈیل کے دوران یو اے ای کا کردار کلیدی رہا۔

تبصرے بند ہیں.