پاکستان میں 2023 میں عام انتخابات ہوں گے بھی یانہیں ، ہوسکتا ہے انتخابات کی کوریج کے لیے مبصر مشن نہ بھیجیں: یورپی یونین پارلیمنٹ کے الیکشن آبزرویشن مشن کے سربراہ نے تحفظات کااظہار کردیا
اسلام آباد :یورپی یونین پارلیمنٹ کے الیکشن آبزرویشن مشن کے سربراہ مائیکل گہلر کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین نہیں کہ پاکستان میں دوہزارتئیس میں عام انتخابات ہوں گے بھی یانہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ ہوسکتا ہے پاکستانی انتخابات کی کوریج کے لیے مبصر مشن نہ بھیجیں ۔
انتخابات رواں برس ہوئے تو مختصر مبصر مشن بھجوا سکتے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ مختصر مبصر مشن کے لیے ہمیں دعوت درکار ہوگی۔حکومت پاکستان او رالیکشن کمیشن کا دعوت نامہ نہیں ملا۔الیکشن سے تین ماہ پہلے دعوت نامہ ملنا چاہیے
تبصرے بند ہیں.