توہین الیکشن کمیشن: فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

35

اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے۔

 

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما کے خلاف  کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر فواد چودھری کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

 

دوران سماعت فواد چودھری کے معاون وکیل نے کیس ملتوی کرنے درخواست کی۔ ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ کیا فواد چودھری آئے ہیں؟ فواد چودھری نہ خود آئے ہیں، نہ ہی استثنی کی کوئی درخواست دی ہے۔

 

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.