لاہور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 8 سے 10 جولائی کے دوران بھارت کی جانب سے راوی، ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے جس کے باعث دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا آسکتا ہے۔ ترجمان نے تمام ڈپٹی کمشنرز سمیت صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کردیا۔
خیال رہے گزشتہ روز لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ 9 گھنٹے مسلسل جاری رہنے والی بارش سے لاہور ڈوب گیا۔
لاہور سمیت پنجاب کےدیگر شہروں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لاہور کےنشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، سڑکیں ندی نالے بن گئے ہیں، گلبرگ، مال روڈ،گلشن راوی ،لکشمی چوک کے اطراف کےعلاقے ڈوب گئے، کوٹ لکھپت،فیروز پورروڈ،جوہرٹاؤن ،ڈیفنس،ماڈل ٹاؤن میں بارشی پانی جمع ہے، لاہور میں موسلادھار بارش نے شاہراہیں بھی گم کردیں۔
تبصرے بند ہیں.