آصف زرداری ن لیگ سے معاملات طے کرکے دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

113

 

کراچی : آصف زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ دبئی میں آصف زرداری اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی طویل بیٹھک ہوئی۔ تاہم اب زرداری ن لیگ سے معاملات طے کرنے کے بعد دبئی سے کراچی واپس پہنچ گئے ہیں ۔
گزشتہ کئی روز سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ان کی بیٹی مریم نواز اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری دبئی میں تھے۔آصف علی زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں اور وہ نجی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات ہوئی تھی ۔مریم نواز نے گزشتہ روز خصوصی میٹنگز پر پیپلزرٹی قیادت کو اعتماد میں لیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.