مسک، زکربرگ کو "چت ” کرنے کی تیاری کرنے لگے

49

کیلیفورنیا:ایلون مسک مارک زکربرگ کو”چت” کرنے کی تیاری کرنے لگے۔ ایلون مسک نے مارک زکربرگ سے مقابلے کیلئے سنجیدگی سے تیاری شروع کردی۔دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اپنے حیرت انگیز منصوبوں اور عجیب بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔مگر اب وہ ایک بہترین مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر بننے کے لیے بھی تیار ہیں۔
ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک نے میٹا کے بانی مارک زکربرگ سے ممکنہ کیج فائٹ کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔لیکس فریڈمین نامی شخص نے ٹوئٹر پر ایلون مسک کی تیاری کی تصاویر شیئر کیں۔تصاویر میں دنیا کے امیر ترین شخص کو مارشل آرٹس کے مختلف داؤ آزماتے دکھایا گیا ہے۔
ایلون مسک لیکس فریڈ مین کے ساتھ مارشل آرٹ کی ٹریننگ کر رہے ہیں۔لیکس فریڈ مین کے مطابق ایلون مسک نے کئی گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ان کاکہنا ہےکہ میں ایلون مسک کی مضبوطی، طاقت اور صلاحیت سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں۔میرے خیال میں دنیا کے لیے زیادہ بہتر یہ ہوگا کہ وہ مارشل آرٹ کی تربیت تو حاصل کریں مگر جنگلے کے اندر لڑائی سے گریز کریں۔
ان تصاویر سے پہلی بار عندیہ ملتا ہے کہ ایلون مسک مارک زکربرگ سے مقابلہ کرنے کے سنجیدگی سے تیاری کر رہے ہیں۔مارک زکربرگ جو جسٹو مارشل آرٹ کے ماہر بن چکے ہیں اور کئی مقابلوں میں کامیابی بھی حاصل کر چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.