شگفتہ اعجاز کی صحیح عمر کیا ہے ؟

118

لاہور: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر و نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی صحیح عمر بتادی۔ ان کاکہنا تھا کہ میری عمر اس وقت 52 برس ہے ۔ وکی پیڈیا پر عمر غلط لکھی ہوئی ہے(وکی پیڈیا پر ان کی عمر 63 برس لکھی گئی ہے)۔ ٹی وی پر ماضی میں اس طرح دکھایا جاتا تھا کہ میں اپنی عمر سے بڑی لگتی تھی

 

 

اداکارہ کاکہنا تھا کہ ممکنہ طور پر مجھے کم عمری میں اچھے اور ماں بننے کے کرداروں کی وجہ سےبڑی عمر کی دکھایاگیا۔ اس وجہ سے کیمرے میں 18 سال کی عمر میں بھی 25 سال کی لگتی تھی۔ انہوں نے انکشاف کیا میں شوبز میں مکمل طور پر آنے سے قبل انٹرنیشنل ایئرلائنز میں ایئرہوسٹس تھی۔ ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی وی کے ڈرامے "جانگلوس” سے میں نے محض 18 برس کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھاتھا۔

 

 

ان کاکہنا تھا کہ میں نا صرف اپنی بیٹیوں بلکہ دوسری لڑکیوں کو بھی مشورہ دوں گی کہ وہ لازمی طور پر اس انڈسٹری میں آئیں۔میں نے "آنچ” جیسے ڈراموں میں منفرد کردار ادا کرکے نہ صرف اپنی عزت بنائی بلکہ والدین کا سر بھی فخر سے بلند کیا۔

 

دوسری لڑکیاں بھی اس طرح منظم منصوبہ بندی اور اپنی حدود کا تعین کرکے شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں اور وہ ایسے کردار ادا کریں جس پر ان کے والدین بھی فخر کریں۔

تبصرے بند ہیں.