سبی: گرمی کے ستائے الله آباد کے رہائشیوں نے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سندھ بلوچستان شاہراہ بلاک کردی۔
مظاہرین نے کہا کہ تین باراللہ آباد اور ملحقہ علاقے کا ٹرانسفارمر جل چکا ہے۔متعد بار شکایات درج کرانے کے باوجور لیکن واپڈا حکام لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ایس ڈی او میر علی بخش بگٹی کہ جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹرانسفارمر فوری مرمت کے بعد کل علاقے کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.